ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا میں اگلے ماہ شروع ہوگی ایپ پرمشتمل ٹیکسی سروس

گوا میں اگلے ماہ شروع ہوگی ایپ پرمشتمل ٹیکسی سروس

Wed, 27 Jun 2018 00:31:47    S.O. News Service

پنجی26جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) گوا حکومت اگلے ماہ سے کچھ اہم سیاحوں کی سائٹس کے لئے ایپ کی بنیاد ٹیکسی سروس شروع کرے گی۔ وزیر سیاحت نے آج اس کی اطلاع دی ۔ انہوں نے بتایا کہ کم از کم 2800 لائنسی ٹیکسی ڈرائیور گوا سیاحتی کارپوریشن کے موبائل ایپ پر مبنی خدمت کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں۔ فی الحال سیاح آپریٹر گوا میں آزادانہ طور پر اپنا کام کاج کرتے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ولا جیسی کمپنیوں کے گوا میں کام شروع کرنے کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے اقدامات سے ان کا کاروبار متاثر ہوگا۔ سیاحتی وزیر نے کہا کہ ایپ ٹیسٹ کے لئے تقریبا تیار ہے۔گوا میں 2800 لائسنس ٹیکسی ڈرائیوروں نے ایپ کے استعمال میں دلچسپی دکھائی ہے۔اس منصوبے سے سیاحوں کو راحت ملنے کی امید ہے جو کہ نقل و حمل کے لئے آسان طریقے تلاش کرتے ہیں۔جی ٹی ڈی ایس کے صدر نے کہا کہ اس ایپ کے بارے میں لوگوں کو معلومات دینے کے لئے کارپوریشن ایک مہم چلائے گا۔


Share: